• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اے این ایف کی کارروائی، کیمیکل اور مہنگی الیکٹرانک اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پورٹ کنٹرول یونٹ (پی سی یو) ٹیم نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہوائی جہازوں کا خصوصی کیمیکل اور بھاری مقدار میں مہنگی الیکٹرانک اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق درآمد ہونے والی اشیاء کی مالیت ڈیڑھ ارب روپے سے زائد ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ منشیات اسمگلنگ کے شبہ میں انٹیلیجنس اطلاع پر اے این ایف کی ٹیم نے ایک کنٹینر کی تلاشی لی۔ تلاشی لینے پر کنٹینر میں موجود بھاری تعداد میں نان کسٹم اشیاء پکڑی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ نان کسٹم سامان گھریلو اشیاء اور اجناس کی آڑ میں پاکستان اسمگل کی جا رہی تھیں۔ کنٹینر سے لیپ ٹاپ، الیکٹرانک سگریٹ، گھڑیاں، ہارڈ ڈرائیوز، ٹیبلیٹس اور گٹکا پان مصالحہ برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کنٹینر سے ساڑھے پانچ سو بوتلوں سے زائد جہازوں میں استعمال ہونے والا آئل اور کیمیکل بھی برآمد ہوا ہے۔

مذکورہ کنٹینر نان کسٹم سامان سمیت مزید قانونی کارروائی کےلیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید