بھارت میں بریانی کے ساتھ اضافی رائتہ مانگنا گاہگ کی جان لے گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حیدرآباد دکن کے ایک بریانی ریسٹورنٹ میں اس وقت جھگڑا ہوا جب وہاں کھانے کےلیے آنے والے گاہک نے اضافی رائتے کا مطالبہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رائتے کا مطالبہ کرنے پر گاہک اور اسکے ساتھیوں کی دکاندار اور ویٹرز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جو ہاتھاپائی تک جاپہنچی۔
پولیس کے مطابق گاہک اور اسکے دوست نشے کی حالت میں تھے اور بریانی کے لیے اضافی رائتہ مانگ رہے تھے، جب رائتہ نہیں دیا تو وہ ہوٹل ک مالک سے الجھ پڑے۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں دو گروہوں کو آپس میں لڑتے دیکھتا جاسکتا ہے۔
پولیس کے مطابق مرکزی گاہک اپنی شکایت کے اندراج کےلیے پولیس اسٹیشن پہنچا، اسے سینے میں درد محسوس ہورہا تھا لیکن وہ اچانک وہیں گر پڑا۔
اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچنے سے پہلے ہی وہ چل بسا اور ڈاکٹرز نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔