گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں گرانفروشوں کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن کے دوران 24گھنٹے میں مزید 14ملزمان کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے گئے، ضلع بھر میں پرائس مجسٹریٹس نے 179مقامات پر پرائس چیکنگ کی اس دوران 42دکاندار ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور اوورچارجنگ کے مرتکب پائے گئے، ان میں سے 14ملزمان کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج کرادیے گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر گرانفروشوں پر 29500روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔