نامور بھارتی فلم ساز وویک اگنی ہوتری اور لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کے درمیان فلم ’غدر 2‘ پر تنقید کے بعد لفظی جنگ شروع ہوگئی۔
نصیر الدین شاہ نے کچھ روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’غدر 2‘ اور ’کشمیر فائلز‘ جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہوگیا ہے جو نقصان دہ ہے۔
نصیرالدین شاہ کے اس بیان پر کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کا کہنا تھا کہ نصیرالدین شاہ ایک بہت اچھے اداکار ہیں اسی لیے میں نے انہیں اپنی فلم ’تاشقند فائلز‘ میں کاسٹ کیا تھا۔
انہوں نے نامور اداکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نصیرالدین شاہ کے حالیہ کمنٹس پر کچھ نہیں کہنا چاہیے۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ فلم کشمیر فائلز کی وجہ سے نصیرالدین شاہ کی شخصیت پر سے پردہ اٹھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں زیادہ تر جاسوسی اور حب الوطنی پر بنائی جانے والی فلمیں ہی کامیابی حاصل کرسکیں ہیں جبکہ جنوبی بھارتی فلموں کے سامنے بالی ووڈ فلمیں فلاپ ہوگئیں۔