آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سمیت اعلیٰ ترک سیاسی و عسکری حکام سے ملاقاتیں کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے انقرہ میں ترکیہ کے عظیم رہنما مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی۔
سپہ سالار نے ترک لینڈ فورسز ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات مضبوط اور برادرانہ ہیں۔
جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات ہمیشہ قائم رہیں گے۔