• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب کمزور کا ہوتا ہے، طاقتور مافیا کو کوئی نہیں پکڑ سکتا، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب صرف کمزور کا ہوتا ہے، طاقتور مافیا کو کوئی نہیں پکڑ سکتا، سیلاب زدگان کے لیے آئی رقم بھی ہڑپ کر لی گئی، شوگر ملز مالکان سوگنا سے زائد منافع پر چینی فروخت کرتے ہیں، واپڈا بجلی چوروں کے خلاف اور ریکوری کے لیے ایکشن لے رہی ہے، پتا چلا صرف وزیراعظم ہاؤس کے بقایا 6کروڑ سے زیادہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بٹ خیلہ مالاکنڈ میں 21جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کے موقع گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی بختیار مانی، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن ذکر اللہ مجاہد اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن کے پی خالد وقاص بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیرجماعت نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور مہنگائی کے خلاف تحریک کے دوسرے فیز میں گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنے دیے جائیں گے، آج جمعہ کو فیصل آباد میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کروں گا۔

ملک بھر سے سے مزید