• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس، شعیب شیخ کی عدم حاضری کی وجہ معقول نہ ہوئی تو وارنٹ جاری کرینگے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(اے پی پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ اور ان کے وکیل کی عدم حاضری پرشعیب شیخ کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی ۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اپیل کنندہ کی عدم حاضری کی وجہ معقول نہ ہوئی تو قابل ضمانت وارنٹ جاری کریں گے۔ چیف جسٹس نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں سزا یافتہ مجرم شعیب شیخ کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی ۔
k
سندھ میں گیس قلت کا خدشہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کے مطابق سندھ میں گیس قلت کا خدشہ پیدا ہو گیاہے۔ سوئی سدرن کمپنی کے مطابق کنڑ پساکی گیس فیلڈ میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون ہونے سے گیس پیداوار میں بڑی کمی ہوئی ہے۔گیس فیلڈ سے کراچی سمیت سندھ بھر کو گیس فراہمی میں 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کم ہوگئی ہے۔ سوئی سدرن کو ملنے والی گیس میں 14 فیصد کمی آئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید