کراچی سے اسلام آباد جانے والے مسافر کا جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے لائونج میں انتقال ہوگیا۔
محمد فیاض اپنی فیملی کے ہمراہ نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 502 سے اسلام آباد جا رہے تھے، ایئر پورٹ لائونج میں داخل ہونے کے بعد مسافر محمد فیاض کی طبیعت خراب ہوگئی۔
طبیعت خراب ہونے پر ایئر پورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈاکٹرز نے محمد فیاض کا طبی معائنہ کیا اور اس کے بعد مسافر کی موت کی تصدیق کر دی۔
ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق، مسافر محمد فیاض پہلے سے یرقان کے مرض میں مبتلا تھے۔