عازمین حج کیلئے خوشخبری، پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی
عازمین حج کیلئے خوشخبری، حج پروازوں کا شیڈول سامنے آگیا۔ وفاقی وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق پاکستان سے پہلی حج پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی، سرکاری حج اسکیم کے تحت 468 پروازوں سے عازمین کو حجاز مقدس بھیجا جائے گا۔