• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل کانٹریکٹ معاملہ، کھلاڑیوں کیلئے فرنچائز کرکٹ کی تعداد محدود کردی گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کی فرنچائز کرکٹ لیگز کھیلنے کی تعداد محدود کردی۔ 

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹرز کو سینٹرل کانٹریکٹ سے متعلق آگاہ کردیا، کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے کی تعداد کا بھی بتایا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل کانٹریکٹ کھلاڑیوں کی بہتری کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیے ہیں، کھلاڑیوں کے کانٹریکٹ کے معاوضے اور میچ فیس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ معاوضے میں اضافہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ کرکٹرز کسی اور طرف نہ دیکھیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ کرکٹرز کے ایجنٹس کرکٹرز کو مختلف شقوں پر بات کرنے کا کہتے ہیں، مختلف ایشوز پر بات چیت ہونے کی وجہ سے سینٹرل کانٹریکٹ میں تاخیر ہوئی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔ ورک لوڈ کی وجہ سے پی ایس ایل کے علاوہ دوسری لیگ کی اجازت ہوگی۔

ذکا اشرف نے کہا کہ میگا ایونٹس اور اہم سیریز سے دو ماہ قبل کھلاڑی کوئی لیگ نہیں کھیل سکیں گے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید