سکھر(بیور ورپورٹ)ڈریہا کے رہائشی شربرادری کے افراد نے زمین پر قبضے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، مظاہرین زمین پر قبضے کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرے کی قیادت ندیم شر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ با اثر افرادنے ان کی زرعی زمین پر قبضہ کرلیا ہے، پولیس میں رپورٹ درج کرانے کے باجوود با اثر افراد کے خلا ف کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ با اثر افراد کی جانب سے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں ، ہماری بالا حکام سے اپیل ہے کہ زمین پر قبضے کا نوٹس لے کر با اثر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔