کنوینر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان خالد مقبول صدیقی نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے چیف جسٹس آف پاکستان بننے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
کراچی سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امید ہے نئے چیف جسٹس اعلیٰ عدلیہ کے وقار کو بحال کریں گے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ امید ہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جمہوریت، آئین و قانون کی بالادستی کےلیے کردار ادا کریں گے۔