• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے تیل کی درآمد، ہماری تجاویز نہیں سنی گئیں، صدر ایف پی سی سی آئی

کراچی ( آن لائن ) صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے کہا ہے کہ روس سے تیل کی درآمد کیلئے ہماری تجاویز نہیں سنی گئیں، گزشتہ 8 انٹربینک سیشنز میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اور بتدریج اضافے کے پیش نظر حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رجحان صاف نظر آرہا ہے کہ آنے والے دنوں میں روپے کی قدر مزید بڑھے گی جس کی وجہ کمرشل بینکوں اور اوپن و گرے مارکیٹوں میں قیاس آرائی پر مبنی تجارت پر کریک ڈاؤن ہے۔ عرفان اقبال شیخ نے اس بات پر زور دیا کہ روپے کی مضبوطی نے حکومت کو تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو جذب کرنے کے لیے مناسب مالی صلاحیت فراہم کی ہوگی لیکن اس کے باوجود تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہونے والے افراط زر کے دباؤ میں اضافہ کرنے والااقدام کر دیا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید