کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان سے حملوں کے خدشے پر بھارت بھر میں آج شہری دفاع کی مشقیں کی گئیں۔نئی دہلی، ممبئی، کان پور، دہرادون، شملہ، چندی گڑھ سمیت متعدد شہروں میں آج شہریوں کو اور اسکولوں میں بچوں کو حملے کی صورت میں بچاؤ کی مشقیں کرائی گئیں۔ اس دوران خطرے کے سائرن بجائے گئے۔