• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نےوزیراعظم نواز شریف شہباز شریف ،اسحاق ڈار اور کیپٹن صفدر کی نااہلی کےلئے ریفرنس تیار کرلیا

 اسلام آباد (آئی این پی)پیپلز پارٹی نے بھی اثاثے چھپانے پر وزیراعظم نواز شریف‘وزیراعلیٰ  شہباز شریف ، حمزہ شہباز،اسحاق ڈار اور کیپٹن(ر) صفدر کی نااہلی کےلئے ریفرنس تیار کرلیاجو کل پیر کو دائر کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل لطیف کھوسہ (کل) پیر کو الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریں گے‘مجوزہ ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اہلیہ اور بچوں کے غلط اثاثے ظاہر کئے ہیں جبکہ انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی غلط بیانی کی ہے، وزیراعظم نے پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجا جو جرم ہے، وزیراعظم نواز شریف آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہیں اترتے اس لئے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ ذرائع کے مطابق بینک ڈیفالٹ سے متعلق اسٹیٹ بینک کا خط بھی ریفرنس کے ساتھ منسلک کیاگیاہے‘لطیف کھوسہ نے کہاکہ ریفرنس کے ساتھ تمام ثبوت بھی فراہم کئے جائیں گے۔ریفرنس میں کیپٹن(ر)صفدر، حمزہ شہباز، سینیٹر اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کا نام بھی شامل کیاگیاہے،یہ پانچوں افراد آئین کے آرٹیکل 62 اور63 پر پورا نہیں اترتے۔
تازہ ترین