• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ، قومی سلامتی و پاک فوج مخالف تقریرپرایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کیخلاف مقدمہ درج

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) فورٹ پولیس نے جمعہ کو رات گئے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے خلاف 18 جون 2016 ءکو قومی  سلامتی‘ پاک فوج‘ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف تقریر کرنے‘ سندھ کی تقسیم‘ بھارتی مسلمانوں سے مدد طلب کرنے کے الزامات میں دفعہ 123-Aʼ 121,120-A/B پی پی سی اور 6/7 اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فورٹ تھانے میں لطیف آباد نمبر 12 کے رہائشی شفیق احمد ولد غلام رسول میو کی جانب سے درج کرائے گئے کرائم نمبر 29/2016 زیر دفعہ 123-A,121,120 A-B اور ATA 6/7 میں کہا گیا تھا کہ وہ 18 جون کو گھر سے سامان کی خریداری کے لئے پکا قلعہ چوک سے شاہی بازار جارہا تھا کہ قلعہ چوک پر الطاف حسین کی تقریر کی آواز آرہی تھی اور ایم کیو ایم کے کارکن زونل آفس کی طرف جارہے تھے‘ اس دوران اس نے سنا کہ الطاف حسین تقریر میں کہہ رہے تھے کہ 19 جون 1992 ءکو قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے مہاجروں  پر حملہ کرکے انہیں لوٹا۔ٹنڈوآدم سے نامہ نگار کے مطابق  متحدہ قومی موومنٹ کے قائد کے خلاف ٹنڈوآدم سٹی تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین