• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں ڈبل سوار ی پر پابندی

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزارت داخلہ نےکراچی ، حیدر آباد اور سکھر میں 3 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے یوم شہادت حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر کراچی، حیدر آباد اور سکھر میں 3 روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی جس کا اطلاق ہفتے کو رات 12 بجے سے 28 جون تک ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ و معذور شہری، صحافی اور قانون نافذکرنے والے ادارے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
تازہ ترین