امریکی قونصل خانے کے تحت کراچی میں دو روزہ یونیورسٹی ایکسپو 2023 کا انعقاد کیا گیا، جس میں 13 امریکی جامعات کی امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند طلبہ کو بریفنگ دی گئی۔
یو ایس یونیورسٹی میلے میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہائر ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد باعث مسرت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی میلے میں طلبہ کو بڑی تعداد میں دیکھ کر خوشی ہوئی، تعلیمی پروگرام میں ساڑھے سات ہزار طلبہ پڑھ رہے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ طلبہ اور والدین کے پاس موقع ہے کہ کسی بھی امریکی یونیورسٹی کا انتخاب کریں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کا امریکا میں پڑھنا ہمارے لیے اعزاز ہے، طلبہ کو ترجیحی بنیاد پر ویزے دیے جائیں گے۔ جن طلبہ کی ویزا درخواستیں ملی ہیں ان کا بیک لاگ ختم کر رہے ہیں۔
امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے خوشگوار تعلقات ہیں، گزرتے وقت کے ساتھ پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہو رہے ہیں۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں یونیورسٹیاں اچھی تعلیم فراہم کر رہی ہیں، پاکستانی جامعات نے ہونہار طلبہ دیے ہیں۔