متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے جماعت اسلامی کو پیپلز پارٹی کی بی ٹیم قرار دے دیا۔
اورنگی ٹاؤن میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر 15 برس سے پیپلز پارٹی قابض ہے۔ سندھ کے عوام کو پیپلز پارٹی سے آزاد کرانے کا وقت آگیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے دوران خطاب دعویٰ کیا کہ اگلے الیکشن میں ایم کیو ایم پاکستان کلین سوئپ کرے گی۔