• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیلنجز پر قابو پانے کیلئے اجتماعی کوششیں ضروری ‘صدر علوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ سماجی و اقتصادی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے رضاکارانہ خدمات ‘ چیمبرز، بینکنگ سیکٹر اور سول سوسائٹی کی فعال شمولیت ناگزیر ہے، سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان باہمی تعاون سے لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی آسکتی ہے‘بے روزگاری، معاشرے میں بڑھتے تناؤ، خصوصی افراد کیلئے مواقع اور معیشت میں خواتین کی شرکت بڑھانے جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے‘کاروباری برادری کو سماجی شعبے کی بہتری اور ضرورت مند طبقات کی مدد کرکے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو پورا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو ایوانِ صنعت و تجارت کراچی کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
ملک بھر سے سے مزید