• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معین خان نے محمد عامر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی حمایت کردی


حال ہی میں ہونے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد بولرز کی پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپس لینا چاہیے۔

صحافیوں نے محمد عامر کی واپسی کے حوالے سے جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان سے سوال کیا تو انہوں نے فاسٹ بولر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی حمایت کر دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں معین خان نے کہا ہے کہ محمد عامر لیگز کھیل رہا ہے اور اچھا پرفارم کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا نہیں کرنا چاہیے کہ حقدار کھلاڑی کی جگہ جو پہلے ہی ٹیم میں سیٹ ہو آپ اس کی جگہ عامر کو دوبارہ لے آئے۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ایک طریقہ کار ہے اور اگر وہ اس عمل سے گزر کر ٹیم میں آتا ہے تو اس کو ضرور آنا چاہیے، محمد عامر بہت زبردست کرکٹر اور بولر ہے۔

واضح رہے کہ 2020 میں محمد عامر نے مینجمنٹ سے مایوس ہو کر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ پر برس پڑے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ مجھے ذہنی طور پر ٹارچر کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے عامر کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو ذاتی فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے لیے محمد عامر کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید