سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر وکیل حامد خان کو تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وکلاء ٹیم کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی وکلاء کی سربراہی حامد خان کے سپرد کی گئی ہے، وہ پارٹی کیسز میں وکلاء ٹیم کی رہنمائی کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا حامد خان کی تقرری سے متعلق پیغام پارٹی کور کمیٹی کو پہنچا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے کیسز کی تفصیلات حامد خان کو جلد ہی فراہم کردی جائیں گی۔