• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وجے انٹونی کی اہلیہ بیٹی کے جنازے پر جذباتی ہوگئیں

فاطمہ کے بیٹی کے جنازے پر کہے گئے ان الفاظ نے ہر آنکھ میں آنسو بھر دیے۔
فاطمہ کے بیٹی کے جنازے پر کہے گئے ان الفاظ نے ہر آنکھ میں آنسو بھر دیے۔

تامل فلموں کے مشہور اداکار وجے انٹونی کی اہلیہ فاطمہ خودکشی کرنے والی بیٹی میرا کے جنازے پر جذباتی ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وجے انٹونی اور فاطمہ کی 16 سالہ بیٹی نے گزشتہ روز خود کشی کی، جس کی آخری رسومات آج ادا کی گئیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق میرا کی آخری رسومات مقامی چرچ میں ادا کی گئیں، اس موقع پر وجے انٹونی اور فاطمہ کافی غمگین تھے۔

اس موقع پر والدہ نے اپنی صاحبزادی میرا سے متعلق جذباتی انداز اپنایا اور کہا کہ میں نے تمہیں اپنے رحم میں پالا تھا، تم مجھے تو اپنا دکھ بتاسکتی تھی۔

فاطمہ کے بیٹی کے جنازے پر کہے گئے ان الفاظ نے ہر آنکھ میں آنسو بھر دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران پولیس کو ایک خط ملا ہے، جس میں میرا نے اپنے دوستوں اور اساتذہ کے لیے پیارا انداز اپنایا ہے اور کہا کہ میں آپ سب کو یاد کروں گی، خوش اور محفوظ رہیں۔

وجے انٹونی کی صاحبزادی کی موت کی خبر نے اُن کے مداحوں اور دوستوں کے دل توڑ دیے ہیں، وہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔

تامل فلم انڈسٹری کے نامور اداکاروں کمل ہاسن، اینیرودھ روی چندرن، جیام روی، وشال اداکار سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تھلاپتی وجے کی والدہ، سمبو اور پارتھین جیسی مشہور شخصیات وجے انٹونی کے گھر گئیں اور میرا کی آخری رسومات میں شرکت کی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید