ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان پولیس نے یوم علیؓ 21رمضان المبارک کے حوالہ سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد اظہر اکرم نے گذشتہ روز پولیس لائن ملتان میں سی پی او ملتان محمد اظہر اکرام نے ضلع کے تمام ایس پی صاحبان کے ساتھ میٹنگ کی جس میں یوم علی کے حوالہ سے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔میٹنگ کے دوران سی پی او ملتان نے تمام ایس پی صاحبان کو آئی جی صاحب کی طرف سے دی گئی ہدایت بارے آگاہ کیا۔