• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنگاپور، منی لانڈرنگ کے خلاف ایکشن جاری، ضبط اثاثوں کی مالیت ایک ارب 76 کروڑ ڈالر ہوگئی

سنگاپور (اے ایف پی)مقامی میڈیا نے گزشتہ روز بتایا کہ سنگاپور کی پولیس نے شہر ی ریاست میں منی لانڈرنگ کے اب تک کے سب سے بڑے کیسوں میں سے ایک میں ایک ارب76 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے اثاثے ضبط یا منجمد کر دیے ،10غیر ملکی گرفتار کرلیے۔حکام نے گزشتہ ماہ ایک مشتبہ بین الاقوامی منی لانڈرنگ رِنگ کیخلاف بڑے پیمانے پر چھاپے مار کر تقریباً 75کروڑڈالر کے اثاثے ضبط کیے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید