اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے 200 رنز کا ہدف 3 وکٹوں پر کے نقصان پر 43ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کی طرف سے حسن رضا، طارق ہارون اور محمد الیاس نے نصف سنچریاں اسکور کیں، تینوں نے بالترتیب 59، 56 اور 59 رنز بنائے۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم 199 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، اسٹیو پالسن نے 65، ٹم بوٹ نے 30 اور کرس ڈکسن نے 23 رنز بنائے۔
پاکستان کے عمران علی نے 3 جبکہ کاشف صدیق اور وقاص علی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔