صوابی(نمائندہ جنگ) ضلع صوابی میں ٹریفک حادثات اور قتل کی وارداتوں میں ایک خاتون سمیت چھ افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق موضع بام خیل میں دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے موضع پنج پیر کے ٹیچر خان سید کا بیٹا ادریس جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر سوار موضع بام خیل کا ایک شخص جاں بحق اور اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔کالا کے مقام پر بجلی کےپول سے موٹر کار ٹکرانے کے حادثے میں شدید زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔ پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق جانس خان سکنہ منصوری نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ زبانی تکرار پر گھر کے سامنے ان کے بیٹے ناصر خان نے اپنے بھائی وسیم خان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا دریں اثناء پولیس تھانہ زیدہ میں ریاض محمد سکنہ شاہ منصور میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اعجاز کو نہر کے کنارے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا قتل کی دعویداری عمر حیات عرف عمرے اور ان کے بیٹے بلال پر کی ہے جبکہ وجہ قتل سات یوم قبل زبانی تکرا ر بیان کی ہے، خانزادہ گل سکنہ کنڑ افغانستان حال ڈھوک نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کا بھائی رفیع اللہ ہ ڈھوک بیلا میں دریائے سندھ کے کنارے جانور چرا رہاتھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا جبکہ ملزمان جانور اپنے ساتھ لے گئے پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.