• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان اختر نے ’ڈان‘ میں شاہ رخ کی جگہ رنویر کو کاسٹ کرنے کی وجہ بتادی

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

ہدایتکار اور اداکار فرحان اختر نے فلم ’ڈان‘ میں شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے کی وجہ بتادی۔

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے بعد اداکار رنویر سنگھ ڈان کے کردار میں نظر آئیں گے، جو کہ اس ہٹ فرنچائز کی تیسری قسط ہوگی۔

اس سلسلے میں ہدایتکار اور اداکار فرحان اختر نے حال ہی میں خصوصی ویڈیو اناؤسمنٹ میں رنویر کے بطور نئے ڈان کا اعلان کیا، لیکن اس اعلان پر پرستاروں کی ایک خاطر خواہ تعداد نے نئی کاسٹنگ پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

ایک امریکی میڈیا ادارے کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران فرحان اختر نے کہا کہ وہ اور شاہ رخ خان باہمی رضامندی کے ساتھ الگ ہوئے، میں اس پوزیشن میں نہیں کہ کسی متبادل کا انتظام کروں، یہ وہ چیزیں تھیں جس پر ہم نے سالوں تبادلہ خیال کیا۔

انکا کہنا تھا کہ میں اسٹوری پر ایک مخصوص ڈائریکشن چاہتا ہوں لیکن کسی وجہ سے ہم میں اشتراک عمل نہ ہوسکا، لہٰذا ہم نے باہمی رضا مندی سے الگ ہونے کا فصیلہ کیا۔  

فرحان اختر کا کہنا تھا کہ وہ اس فلم کی تیسری قسط میں رنویر کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے خاصے پرجوش ہیں، جبکہ رنویر بھی کافی متحرک اور تیار ہیں۔ انکے مطابق ایک اداکار کے نقطہ نظر سے یہ ایک بڑی فلم ہوگی۔ 

اس اعلان کے لیے تیار ٹیزر میں رنویر سنگھ کو بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کیمرے کی جانب پشت کیے بیٹھے ہیں، اور ایک سگریٹ جلا کر خود کو بطور ڈان متعارف کرایا اور کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے گھومے، اس موقع پر انھوں نے ڈان کے لیے مخصوص لباس اور جوتے پہن رکھے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید