• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے کے چند ڈاکو فورسز کے قابو میں کیوں نہیں آرہے؟ نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا سوال

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں کچے میں آپریشن کی حکمت عملی کی منظوری دی گئی ہے۔

مقبول باقر نے ایپکس کمیٹی سے سوال کیا کہ کچے کے چند ڈاکو فورسز کے قابو میں کیوں نہیں آرہے؟ جس پر کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار نے جواب دیا کہ گھوٹکی، کشمور پل بنا تو ہی ڈاکوؤں کے چھپنے کے مقامات کھلیں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ہدایت کی یہ ڈاکو ہر صورت جہنم رسید ہونے چاہئیں۔

 کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ڈاکوؤں کے خلاف اسٹریٹجک آپریشن شروع کیا ہے، آرمی کے ساتھ رینجرز اور پولیس آپریشن کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے پولیس اور رینجرز کو گھوٹکی، کشمور پل پر کام شروع کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید