غزہ (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرنیوالے ممالک اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل فلسطین کی سرزمین پر اپنا قبضہ جاری رکھ کر، وہاں بستیوں کی تعمیر کی رفتار کو تیز کر کے تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔