بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاسی جماعت، عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کل بروز اتوار شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ راگھو چڈھا بھارت کے ایک متحرک سیاست دان ہیں جبکہ پرینیتی بھی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و گلوکارہ ہیں۔
یہ جوڑا 24 ستمبر 2023ء کو بھارتی شہر ادھے پور میں اپنی زندگی کا نیا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اس جوڑے کی شادی کہانیوں میں سنی جانے والی شہزادے اور شہزادی کی شادی کی طرح ترتیب دی گئی ہے۔
اس ہائی پروفائل، خصوصی شادی سے متعلق بھارتی معروف نجومی پنڈت جگن ناتھ گروجی نے جوڑے کے مستقبل، محبت، زندگی اور کیریئر سے متعلق پیشگوئی کی ہے۔
راگھو چڈھا، پرینیتی چوپڑا کی محبت، اور آنے والی زندگی سے متعلق پیشگوئی؛
نجومی، پنڈت جگن ناتھ گروجی کے مطابق راگھو اور پرینیتی میں واقعی ایک مضبوط جوڑے کے طور پر آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے جو دوسروں کے مقابلے میں اعلیٰ مقام رکھتا ہو۔
نجومی کے مطابق یہ ایک پختہ سوچ اور کردار کا مالک جوڑا ہے، ایک دوسرے کے لیے اِن کی پختگی، احترام اور محبت اِنہیں اور قریب لاتی ہے جس سے مستقبل میں ان کے تعلقات کے مثبت نتائج برآمد ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
نجومی جگن ناتھ کے مطابق یہ بات قابل غور ہے کہ راگھو اور پرینیتی زندگی میں آنے والے مختلف ادوار اور اتار چڑھاؤ کو سنبھالنے کے لیے مختلف انداز اختیار کر سکتے ہیں مگر جب ان کے تعلقات کی بات آتی ہے تو توقع کی جاتی ہے کہ یہ اختلافات مؤثر طریقے سے حل کریں گے۔
نجومی جگن ناتھ کا پری اور راگھو سے متعلق کہنا ہے کہ مختلف پیشہ ورانہ پس منظر رکھنے کے باوجود راگھو اور پرینیتی ایک ایسا جوڑا لگتا ہے جو محبت اور تعلق کو زیادہ اہمیت دیتا ہے، اِن کی نظر میں اور کوئی چیز اہمیت نہیں رکھتی۔
جگن ناتھ گروجی کا کہنا ہے کہ اس جوڑی کے کیریئر کے مختلف مسائل ان کے تعلقات کو بری طرح متاثر کرنے کا امکان نہیں رکھتے ہیں۔
نجومی کے مطابق پرینیتی اور راگھو کے چارٹ میں زہرہ (سیارہ) کی سیدھ سے پتہ چلتا ہے کہ ان کی محبت کی زندگی بہترین اور خوشیوں سے بھری ہوگی۔
راگھو اور پرینیتی کے کیریئر سے متعلق پیشگوئی:
پرینیتی کے معاملے میں علم نجوم کی پیشگوئی ہے کہ راگھو سے شادی کے بعد اداکارہ کے طور پر اُن کے کیریئر میں دلچسپ سفر کا آغاز ہوگا۔
اس بات کا قوی امکان ہے کہ اداکارہ پہلے سے منفرد اور مشکل کرداروں کو اپنائیں گی جو مستقبل میں اُنہیں ایک شاندار اداکارہ کے طور پر سامنے لا سکتا ہے۔
نجومی کے مطابق راگھو سے شادی کے بعد پرینیتی کے لیے اپنے کیریئر پر توجہ اور عزم کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔
اس کے سیاروں کی سیدھ، خاص طور پر راہو اور زحل، اگلے چند مہینوں میں سب سے زیادہ سازگار پوزیشن میں نہیں ہوں گے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ اگرچہ ترقی اور تبدیلی کے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں لیکن اسے راستے میں کچھ رکاوٹوں کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پرینیتی کی غیر متزلزل لگن اور عزم ہی ان مشکلوں کو منفی ثابت کر سکتی ہے۔
دوسری جانب راگھو کے کیریئر کی بات کی جائے تو پرینیتی سے شادی کے بعد سیاسدان کا کیریئر کافی امید افزا ہے، ان کا سیاسی سفر بڑی طاقت اور اثر و رسوخ کی راہ پر گامزن دکھائی دیتا ہے۔
مشتری، زحل اور مریخ سمیت اہم آسمانی سیارے کی صف بندی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ راگھو سیاسی میدان میں مزید اہم ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے تیار ہیں، یہ پوزیشننگ ان کے سیاسی کیریئر کے لیے اچھی علامت ثابت ہوگی۔
نجومی جگن ناتھ گروجی کے مطابق راگھو کی ان اضافی ذمہ داریوں کو بڑی تدبیر سے نبھانے کی صلاحیت اس کی مسلسل کامیابی اور سیاسی منظر نامے میں بڑھتی ہوئی اہمیت میں اہم کردار ادا کرے گی۔