• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں ٹیلر سوئفٹ کے بارے میں تعلیمی کانفرنس ہوگی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

آسٹریلیا میں معروف امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے بارے میں پہلی بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فروری میں اس ’سوئفٹپوزیم‘ میں گلوکارہ کے میوزک انڈسٹری سے لے کر ثقافت اور معیشت پر اثر کے بارے میں غور کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق 3 روزہ تقریب کو منعقد کرنے والوں کو امید ہے کہ کانفرنس میں فینڈم فینامینان اور ٹیلر سوئفٹ کا صنف اور نسلی شناخت پر اثر کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

سوئفٹپوزیم کی آرگنائزر یونیورسٹی آف میلبورن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کا واقعی عالمی سطح پر بہت ٹھوس اثر پڑا ہے۔

واضح رہے کہ 33 سالہ ٹیلر سوئفٹ دنیا بھر میں سب سےزیادہ پیسے کمانے والے فنکاروں میں سے ایک ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید