• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد کپور نے ’حیدر‘ سے متعلق بڑا انکشاف کردیا

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے اپنی ہٹ فلم ’حیدر‘ سے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ میں نے مفت کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد کپور نے انکشاف کیا کہ 2014ء میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم حیدر میں کام کرنے کا میں نے کوئی معاوضہ نہیں لیا تھا۔

بھارتی ہدایتکار وشال بھردواج نے فلم حیدر 35 کروڑ کے بجٹ میں صرف 53 دنوں میں مکمل کی، جس نے باکس آفس پر تقریباً 80 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔

اس فلم میں مرکزی کردار شاہد کپور، تبو، کے کے مینن، شردھا کپور اور عرفان خان نے نبھائے تھے۔

شاہد کپور جنہوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ’فرضی‘ سیریز کے ساتھ ڈیبیو کیا ہے۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وشال بھردواج جتنے بجٹ میں فلم بنا رہے تھے، اس وقت میرا معاوضہ اس سے زیادہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وشال بھردواج نے فلم کا بجٹ مختصر ہونے سے متعلق بتایا، اس لیے میں نے اپنا معاوضہ چھوڑ دیا۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ فلم تجرباتی نوعیت کی ہے، اگر آپ کو ادائیگی کی گئی تو حیدر بنانے کا بجٹ نہیں رہے گا۔

شاہد کپور کا کہنا تھا کہ فلم بنانے والوں کو اس کی کامیابی کا یقین نہیں تھا لیکن یہ زبردست پروجیکٹ تھا اس لیے میں نے اسے مفت میں کرنے کی ہاں کی۔

دوران انٹرویو جب شاہد کپور سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کسی اور فلم کےلیے بھی اپنا معاوضہ چھوڑا؟ اس پر اداکار نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ گھر بھی چلانا پڑتا ہے، ایسا صرف حیدر کےلیے ہوا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید