• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوفوریا اسٹار اینگس کلاؤڈ کی موت کی وجہ سامنے آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور سیریز یوفوریا کے امریکی اداکار اینگس کلاؤڈ کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔ 

واضح رہے کہ اینگس کلاؤڈ رواں برس 31 جولائی کو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے، تاہم ان کی موت کی وجہ سامنے نہیں آئی تھی۔

اب امریکی ٹیبلائیڈ ٹی ایم زی نے اپنی رپورٹ میں اینگس کی موت کی وجہ کے بارے میں بڑا انکشاف کردیا۔ 

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اینگس کلاؤڈ حادثاتی طور پر ڈرگز کی اضافی ڈوز کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔   

واضح رے کہ اینگس کلاؤڈ نے ایچ بی او کی نامور سیریز یوفوریا میں ڈرگ ڈیلر فیزکو فیز او نیل کا کردار نبھایا تھا۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید