وزیر داخلہ چودھری نثار اور گورنر سندھ عشرت العباد نے چیف جسٹس سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے،ملاقات میں چیف جسٹس کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا پران سے اظہار ہمدردی کیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو اویس شاہ کی بازیابی کیلئے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی،انہوں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی کہ اویس شاہ کی بازیابی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔