• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، خیراتی اسپتال میں انجکشن سے 22 مریضوں کی بینائی متاثر

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور کے علاقے ٹائون شپ میں خیراتی آئی ہسپتال میں آنکھوں کے انجکشن اویسٹن لگانے سے پیپلز پارٹی رہنما چود ھری منظور کے بھائی سمیت 22 مریضوں کی بینائی متاثر ہوگئی، صوبائی وزیر صحت نے اطلاع پر مارکیٹ سے تمام انجکشن قبضے میں لیکر تحقیقات کے لئے پرفیسر اسد اسلم کی قیادت میں 5رکنی کمیٹی قائم کر دی ذرائع کے مطابق اویسٹن انجکشن شوگر کے مریضوں کی متاثرہ آنکھوں میں استعمال کیا جاتا ہے ، ڈاکٹر ناصر جمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے گی ،پروفیسر اسد اسلم نے کہا کہ اویسٹن انجکشن سے مریضوں کی بینائی متاثر ہورہی ہے، مقامی ٹیکنیشن نوید کا تیار کردہ انجکشن اچھے طریقے سے تیار نہیں کیا گیا بہتر انجکشن کے لیے شوکت خانم ہسپتال سے اویسٹن انجکشن کی خریداری کی جائے،محکمہ صحت کو اس انجکشن کے بارے خط لکھ رہا ہوں ۔