• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

21 اکتوبر کو پاکستان نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے، راجا فاروق حیدر

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کو پاکستان نئے دور میں داخل ہونے جارہا ہے۔

راولپنڈی میں ن لیگ آزاد کشمیر کے زیر اہتمام نواز شریف کے استقبال سے متعلقہ اجلاس سے راجا فاروق حیدر نے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپسی کے بعد سب سے پہلا دورہ آزاد کشمیر کا کرنے کی دعوت دوں گا۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے ہر شہر گاؤں اور قصبے سے کارکنان مسلم لیگ ن لاہور پہنچیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 2017 میں نواز شریف کو نااہل کر کے پاکستان کو نقصان پہنچایا گیا، 21 اکتوبر سے پاکستان نئے دور میں داخل ہونے جا رہا ہے۔

راجا فاروق حیدر نے یہ بھی کہا کہ مینار پاکستان جلسے میں آزاد کشمیر کے علاوہ پاکستان بھر میں مقیم کشمیری شریک ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید