لاہور کے علاقے ملت پارک کے ایک مدرسے میں قاری کے مبینہ تشدد سے زخمی ہونے والا 13 سالہ لڑکا اسپتال میں دم توڑ گیا، پولیس نے ملزم کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 13 سالہ انس پکی ٹھٹھی کے علاقے ملت پارک میں ایک دینی مدرسے میں پڑھتا تھا، شدید بارش کے باعث اس نے مدرسے سے چھٹی کر لی تھی۔
اگلے دن جب وہ مدرسے گیا تو قاری شعیب نے ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، حالت غیر ہوئی تو 2 طالب علموں کی مدد سے اسے اسپتال منتقل کر دیا۔
جہاں 3 دن موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد انس دم توڑ گیا، ڈاکٹروں کے مطابق لڑکے کو تشدد سے برین ہیمبرج ہو گیا تھا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی۔