• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین گیمز: سوئمنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن پرفارمنس

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

ایشین گیمز میں سوئمنگ مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن پرفارمنس رہی، کوئی بھی سوئمر ابتدائی ہیٹس سے آگے نہ بڑھ سکا۔

خواتین کی 50 میٹر بیک اسٹروک میں فاطمہ لوٹیا 29 میں سے 27 ویں نمبر پر رہیں، ان کی ٹائمنگ 35.38 کوالیفائی کرنے والی آخری سوئمر سے 7.79 سیکنڈز پیچھے تھی۔

مردوں کی 50 میٹر فری اسٹائل میں احمد درانی 35 ویں اور حمزہ انور 38 ویں نمبر پر رہے۔

خواتین کی 200 میٹر فری اسٹائل میں جہاں آراء نے 23 میں سے 17 ویں پوزیشن لی، جہاں آراء کوالیفائی کرنے والی آخری سوئمر سے 9 سیکنڈز پیچھے رہیں۔

مردوں کی 100 میٹر بریسٹ اسٹروک میں حمزہ انور 28 میں سے 27 ویں نمبر پر رہے۔

فری اسٹائل ریلے میں پاکستانی ٹیم 13 میں سے 12 ویں نمبر پر رہی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید