سکھر(بیور ورپورٹ)گھوٹکی کے علاقے سرحد کے رہائشی ملک برادری کے افراد نے با اثر افراد کی ذیادتیوں اور بھتہ طلب کئے جانے کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اس موقع پر غلام سرور ، قمر الدین ملک نے صحافیوں کو بتایا کہ علاقے میں با اثر شخص ان سے مبینہ طور پر ایک لاکھ روپے بھتہ وصول کررہا ہے اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں ہمیں گھر خالی کرنے کے لئے کہا جارہا ہے ، مظاہرین نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی گھوٹکی سے اپیل کی کہ ان کے ساتھ ہونے والی ذیادتی کا نوٹس لیا جائے اور با اثر افراد، بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔