• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز بگٹی جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں: مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب—فائل فوٹو
مریم اورنگزیب—فائل فوٹو 

رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے نگراں وزیرِ داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرفراز بگٹی صاحب! جتنا سیاسی قد ہے اُتنی بات کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایئر پورٹ سے کہاں جانا ہے؟ یہ نہ آپ کا مسئلہ ہے، نہ آپ کا فیصلہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرفراز بگٹی اپنی فورس اور تیاری عوام کو تحفظ اور امن دینےکے لیے استعمال کریں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اس ملک کے 3 بار کے منتخب وزیرِ اعظم ہیں، ان پر جھوٹے کیس بنا کر بے بنیاد الزام لگا کر ناحق سزا دی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ نواز شریف سے انتقام اور دشمنی لیتے لیتے ملک کا ہر شعبہ برباد کر دیا گیا، ان سے انتقام اور دشمنی میں عوام کو بھوکا اور بے روزگار کر دیا گیا۔

مریم اورنگزیب نے سرفراز بگٹی سے کہا کہ جس کرسی پہ تھوڑی مدت کو بیٹھے ہیں اسے ’تاحیات‘ نہ سمجھیں، غلط فہمی سے باہر آ جائیں۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نواز شریف کی نہیں بلکہ ملک کی فکر کریں، جھوٹے پروپیگنڈے اور سازش سے عوام کے ساتھ بہت ناانصافی ہو گئی اب بس کر دیں۔

قومی خبریں سے مزید