• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین PTI سے ملاقات کیلئے بشریٰ بی بی اٹک پہنچ گئیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین کی اہلیہ، سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی ان سے ملاقات کے لیے اٹک پہنچ گئیں۔

بشریٰ بی بی کے ہمراہ قانونی ٹیم کے وکلاء بھی موجود ہیں، بشریٰ بی بی اٹک جیل میں اپنے شوہر، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کریں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 19 ستمبر کو سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی نے اٹک جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے 45 منٹ تک ملاقات کی تھی۔

بشری بی بی کے ہمراہ 4 رکنی لیگل ٹیم بھی تھی جبکہ ان کے ہمراہ جانے والی لیگل ٹیم کو پولیس ناکے پر روک لیا گیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقلی

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا گزشتہ روز حکم دیا تھا تاہم اس فیصلے کے باوجود انہیں تاحال اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے آج اس فیصلے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی اور انہیں اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

قومی خبریں سے مزید