رانی پور میں کمسن بچی فاطمہ قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد شاہ کو انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کردیا گیا۔
تفتشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ فاطمہ قتل کیس کی مرکزی ملزمہ پیر اسد شاہ کی بیوری حنا شاہ نے گرفتار دے دی ہے، جنہیں کل اے ٹی سی کے روبرو پیش کیا جائے گا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ رانی پور میں تشدد سے کمسن بچی کی ہلاکت کے کیس کے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
پولیس نے مرکزی ملزم اسد شاہ اور امتیاز عباسی کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، جن کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 9 روز کی توسیع کردی گئی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت پیشی پر خیرپور پولیس پیر فیاض شاہ کو پروٹوکول دیتی رہی، تفتیشی افسر فیاض شاہ کو پولیس موبائل میں ساتھ بٹھاکر عدالت لایا۔
فیاض شاہ کو ہتھکڑی بھی نہیں پہنائی گئی جبکہ ملزم کی ہاتھ میں موبائل فون تھا۔