کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈالمیا شانتی نگر کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم شہزاد عرف گوگی ہلاک جبکہ اسکا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم سے ایک موٹر سائیکل اور غیرقانونی اسلحہ ،نقدی اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے، ڈیفنس پولیس نے فیز 7 میں مبینہ مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، زخمی ملزم کی شناخت عدیل حیدر اور ساتھی کی رحمان کے ناموں سے شناخت ہوئی ہے ،نیو کراچی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،عزیزآباد پولیس نےموٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، شناخت ساحل ذیشان اور امان شاہ کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی،تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے دو غیر قانونی مقیم افغان باشندوں شفیع اللہ اور رحیم اللہ کو گرفتار ک رکے مقدمات درج کرگئے ۔