کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز احمد نے کہا ہے کہ فائیو سائیڈ ہاکی ٹور نامنٹ سے کھلاڑیوں کو ٹریننگ کا موقع ملا ہے جس سے جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں قومی جونیئر کھلاڑیوں کو فائدہ ہو گا۔ وہ لاہور میں فائیو سائیڈ ہاکی ٹور نامنٹ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف نے اس ٹور نامنٹ کو ہر سال کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی میزبانی ہر شہر کودی جائے گی۔ ٹیموں کے انتخاب میں مقامی کھلاڑیوں کو تر جیح دی جائے گی، اس ٹور نامنٹ میں ہاکی کے مداحوں نے جس جوش اور جذبے کا اظہار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے، کھلاڑیوں کو بھی کھیلنے کا مزہ آیا۔