واشنگٹن (اے ایف پی ) امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے53سالہ ہنٹربائیڈن نے منگل کو یہاں سابق صدر ڈو نلڈ ٹر مپ کے وکیل اور نیویارک کے سابق میئر روڈی گلیائی پر کمپیو ٹر فراڈ کے الزام میں مقدمہ دائر کردیا ہے ۔ کیلی فورنیا کی عدالت میں دائر مقدمے میں ہنڑ نے گلیانی پر ان کے کمپیوٹر سے ذاتی ڈیٹا تک دسترس کا الزام لگایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گلیانی اور ان کے سابق وکیل رابرٹ کو سٹیلوان کی نجی ڈیجٹیل خلوت میں مداخلت بے جا کے مرتکب ہوئے ۔ ہنٹر نے ان پر مقدمہ چلانے اور ہرجانہ دلانے کی استدعاکی ہے ۔