• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال 2023 میں 2 ارب 7 کروڑ 33 لاکھ ای بینکنگ ٹرانزیکشنز، اسٹیٹ بینک

مالی سال 2023 میں 2 ارب 7 کروڑ 33 لاکھ ای بینکنگ ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2023 کے ای بینکنگ اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ای بینکنگ ٹرانزیکشنز کی مالیت ایک لاکھ 67 ہزار 398 ارب روپے رہی۔

مالی سال 2023 میں 80 کروڑ 97 لاکھ اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز کی گئیں، اے ٹی ایم ٹرانزیکشنز سے 12 ہزار 154 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

موبائل بینکنگ سے مالی سال 2023 میں 66 کروڑ ٹرانزیکشنز کی گئیں، موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز کی مالیت 23 ہزار 758 ارب روپے رہی۔

تجارتی خبریں سے مزید