• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ گھر سے امریکی و پاکستانی کرنسی برآمد


کراچی میں خالد بن ولید روڈ پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے رہائشی عمارت کے فلیٹ پر چھاپہ مار کر امریکی ڈالر اور پاکستانی روپے برآمد کر لیے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری کے بعد خالد بن ولید روڈ پر رہائشی عمارت میں ایک گھر کی تلاشی لی، گھر سے 2 کروڑ 60 لاکھ 52 ہزار روپے، 23 ہزار ڈالر برآمد ہوئے، 5 لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائس بانڈز، 2 موبائل فون بھی برآمد ہوئے، برآمد سامان کو ضبط کیا  گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

چھاپے کے دوران گھر سے امریکی ڈالرز اور پاکستانی روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ نوٹوں کی گڈیاں تکیوں کے غلافوں میں چھپا کر رکھے گئے تھے۔ کارروائی کے دوران ایف آئی اے کے ساتھ لیڈیز سرچر بھی تھیں۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کرائم سرکل حیدرآباد نے نامزد ملزم کی نشاندہی پر کارروائی کی، جوڈیشل مجسٹریٹ سے وارنٹ حاصل کرنے کے بعد کارروائی کی۔

قومی خبریں سے مزید