صوبہ پنجاب کے کئی اضلاع میں فضا شدید آلودہ ہو گئی ہے۔
صوبائی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے تک راولپنڈی، سیالکوٹ، شیخوپورہ اور مظفر گڑھ میں فضائی آلودگی 500 پرٹیکولیٹ میٹر، لاہور میں 288 پرٹیکولیٹ میٹر جبکہ رحیم یار خان میں269 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق دہلی کے بعد لاہور دنیا کا دوسرا بڑا آلودہ شہر ہے۔
دہلی میں فضائی آلودگی541 پرٹیکولیٹ میٹر، لاہور میں 232 پرٹیکولیٹ میٹر، گوجرانوالہ میں 407 پرٹیکولیٹ میٹر، رحیم یار خان میں 268 پرٹیکولیٹ میٹر اور سیالکوٹ میں207 پرٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس حوالے سے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور کے فضائی معیار میں بہتری آئی ہے، حکومتی اقدامات مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اے آئی بیسڈ مانیٹرنگ اور ریئل ٹائم سسٹم کے ذریعے اسموگ کے خلاف مؤثر نگرانی جاری ہے، دن کے اوقات میں لاہور کے فضائی معیار میں مزید بہتری کی توقع ہے۔