برلن(پی پی آئی)جرمن پولیس نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف ملک بھر کی رہائشی عمارتوں اور اپارٹمنٹس میں چھاپوں کے دوان ایک سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا،جن میں بشمول پاکستان مختلف ممالک کے باشندے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث میں ملوث پانچ افراد کو بھی گرفتار کیا۔جرمن حکام کے مطابق ان مشتبہ انسانی اسمگلروں پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکیوں کو منظم اور تجارتی طریقے سے جرمنی میں ا سمگل کیا اور ساتھ ساتھ یہ منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں۔